محمد علان کی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کی اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196816-محمد_علان_کی_فلسطینی_قیدیوں_کے_ساتھ_یکجہتی_کی_اپیل
بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی محمد علان نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کی اپیل کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • محمد علان کی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کی اپیل

بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی محمد علان نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کی اپیل کی ہے-

اسنا کی رپورٹ کے مطابق بھوک بڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی محمد علان نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ فلسطینیوں کے اتحاد اور یکجہتی کی اپیل کی ہے- محمد علان نے، جن کی آزادی کا حکم حال ہی میں جاری ہوا ہے، ہفتے کے روز عسقلان اسپتال میں کہا کہ فلسطینی ہر مرحلے میں اپنی یکجہتی کا تحفظ کریں اور فلسطینی قیدیوں کی خاطر متحد رہیں- محمد علان نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا- محمد علان نے اسرائیل کی ایک عدالت کی طرف سے گرفتاری معطل کئے جانے کے بعد پینسٹھ روز سے جاری اپنی بھوک ہڑتال ابھی حال ہی میں ختم کی ہے- بھوک ہڑتال کے دوران وہ حالت خراب ہونے کی وجہ سے کوما میں چلے گئے تھے- محمد علان نے صیہونی حکومت کی طرف سے آئندہ تین نومبر کو اپنی رہائی کی مخالفت کی ہے- ادھر بعض ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کو ملاقات نہیں کرنے دے رہی ہے- واضح رہے کہ ہزاروں فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن کو سخت حالات کا سامنا ہے اور ان کو بنیادی ترین انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے-