سعودی عرب صیہونی حکومت کا اتحادی ہے: رچرڈ فالک
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سابق خصوصی رپورٹر برائے فلسطین نے کہا ہے کہ سعودی عرب علاقے میں صیہونی حکومت کا حقیقی اتحادی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سابق خصوصی رپورٹر برائے فلسطین رچرڈ فالک نے کہا ہے کہ سعودی حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے صیہونی حکومت کے ساتھ متحد ہو گئی ہے۔ رچرڈ فالک نے کہا کہ سعودی حکومت شام کے بحران میں مداخلت کر رہی ہے- انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد دراصل فلسطین پر صیہونیوں کا قبضہ مکمل کرانے اور نئی کالونیوں کی تعمیر کا موقع فراہم کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کے سابق خصوصی رپورٹر نے گذشتہ سال غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت کے بارے میں کہا کہ اس جنگ میں حماس تحریک کے، اسلحے اور فوجی سازوسامان کے لحاظ سے کمزور ہونے کے باوجود، صیہونی فوج کا بھاری جانی نقصان اسرائیل کی فوجی شکست کی عکاسی کرتا ہے-