شام: داعش نے ایک اور معبد منہدم کر دیا
Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۳:۴۳ Asia/Tehran
-
شام: داعش نے ایک اور معبد منہدم کر دیا
شام میں دہشت گرد گروہ داعش نے بیل نامی معبد کے بعض حصوں کو منہدم کر دیا ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے تاریخی شہر تدمر میں بیل نامی معبد کے بعض حصے منہدم کر دیئے ہیں۔ دہشت گرد گروہ داعش نے رواں سال کے دوران یہ دوسرا معبد منہدم کیا ہے۔اس سے قبل اس دہشت گرد گروہ نے پچیس اگست کو بعل شمین نامی معبد کو منہدم کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونسکو نے داعش کے اس اقدام کو جنگی جرم سے تعبیر کیا تھا۔
دہشت گرد گروہ داعش نے حال ہی میں شام کے ماہر آثار قدیمہ خالد اسعد کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد ان کی لاش تدمر شہر میں ایک ستون کے ساتھ لٹکائے رکھی۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اکیس مئی کو تاریخی شہر تدمر پر قبضہ کیا تھا۔ یہ شہر دنیا کے اہم تاریخی کھنڈرات پر مشتمل ہے اور اسے یونسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیگس