غزہ پٹی کی تعمیر نو کے لئے پر عزم ہیں: رامی حمداللہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197302-غزہ_پٹی_کی_تعمیر_نو_کے_لئے_پر_عزم_ہیں_رامی_حمداللہ
فلسطین کی قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کی تعمیرنو، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی کی تعمیر نو کے لئے پر عزم ہیں: رامی حمداللہ

فلسطین کی قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کی تعمیرنو، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

رپورٹوں کے مطابق، پیر کے روز دریائ‏ے اردن کے مغربی کنارے میں قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم رامی حمداللہ نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کہا کہ حکومت غزہ پٹی کی تعمیرنو کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ فلسطینی حکومت کی ترجیحات میں بھی شامل ہے۔ رامی حمداللہ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت غزہ کی عمارتوں کی تعمیرنو کے لئے ضروری ساز و سامان اور اشیا اس علاقے تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ غزہ پٹی کے شہریوں کی دشواریوں کو کم کیا جا سکے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد فراہم کرنے والے ادارے انروا نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے سن دو ہزار چودہ کے دوران پچاس روزہ جارحیت میں نو ہزار رہائشی عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا۔ اس دوران ایک لاکھ بیس ہزار مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں دو ہزار تین سو فلسطینی شہید، جبکہ گیارہ ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔