سعودی عرب: عوامی کمیٹیوں کے ارکان پر مقدمہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197372-سعودی_عرب_عوامی_کمیٹیوں_کے_ارکان_پر_مقدمہ
سعودی عرب کی حکومت عوامی کمیٹیوں کے شیعہ مسلمان اراکین کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلا رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب: عوامی کمیٹیوں کے ارکان پر مقدمہ
    سعودی عرب: عوامی کمیٹیوں کے ارکان پر مقدمہ

سعودی عرب کی حکومت عوامی کمیٹیوں کے شیعہ مسلمان اراکین کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلا رہی ہے۔


سعودی عرب کے صوبہ الشرقیہ میں واقع الدمام شہر کی ایک عدالت بدھ کے دن عوامی کمیٹیوں کے آٹھ شیعہ مسلمان رضاکاروں پر مقدمہ چلا رہی ہے حالانکہ ابھی تک ان کمیٹیوں کے اراکین پر مقدمہ چلانے کا سبب واضح نہیں ہے۔ آل سعود کے سیکورٹی حکام نے رواں ہفتے کے دوران عوامی کمیٹیوں کے چار رضاکار ارکان کو قید کی سزا بھی سنائی۔

 سعودی عرب کے صوبہ الشرقیہ میں واقع شیعہ مسلمالوں کی عبادت گاہوں پر دہشت گرد گزشتہ برس سے اب تک مسلسل حملے کرتے چلے آ رہے ہیں اور سعودی عرب کے حکام ان مظالم کی روک تھام کے لئے کوئی ٹھوس اقدام انجام دیئے بغیر اس علاقے کے باشندوں کو برداشت اور صبر کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے شیعہ مسلمانوں نے حالیہ مہینوں کے دوران کئے جانے والے پے در پے دہشت گردانہ حملوں کے رد عمل میں ان علاقوں میں قیام امن اور شہریوں کی حفاظت کے لئے عوامی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔