عراق میں داعش کے متعدد سرغنوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197690-عراق_میں_داعش_کے_متعدد_سرغنوں_کی_ہلاکت
عراق کی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے متعدد سرغنوں اوردہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے متعدد سرغنوں کی ہلاکت
    عراق میں داعش کے متعدد سرغنوں کی ہلاکت

عراق کی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے متعدد سرغنوں اوردہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-

العالم کی رپورٹ کےمطابق عراقی فوج نے پیرکے روزصوبہ نینوا اورالانبارمیں داعش کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا-
 ان حملوں میں تلعفر میں داعش کا سرغنہ حسن علی العکری اوراس کے چارساتھی ہلاک کردیئے گئے-
 اسی طرح داعش کے ایک ٹریننگ مرکز کا کمانڈرحسن الجلابی اور اس کے ہمراہ چالیس دوسرے دہشت گرد اس مرکز پرعراقی فوج کی بمباری میں مارے گئے ہیں-

 صوبہ الانبار میں، مشرقی الرمادی کے الجویبہ علاقے میں عراقی فضائیہ کے حملے میں ساٹھ سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ اسی طرح فلوجہ میں داعش کا سرغنہ ابو اسامہ الصبیحی اپنے تین محافظوں کے ہمراہ الرشاد علاقے میں ہلاک کردیا گیا-
صوبہ کرکوک کےعلاقے داقوق میں بھی داعش کا ایک کمانڈراوراس کے تین ساتھی مارے گئے- 
دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ داعش نے اپنے پچاس ساتھیوں کو بیجی میں لڑائی کے دوران فرار ہونے کے سبب موت کے گھاٹ اتار دیا ہے-