بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی نئی پابندیاں
Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۴:۳۲ Asia/Tehran
باخبر ذرائع نے صیہونی حکومت کی جانب سے بیت المقدس میں نئی پابندیاں عائد کئے جانے کی خبر دی ہے
موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے جمعرات کی رات ایک بیان میں کہا ہے کہ نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کے داخل ہونے کے سلسلے میں عائد نئی پابندیوں کے مطابق صرف چالیس سال سے زیادہ عمر کے مردوں اور خواتین کو ہی مسجد الاقصی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔اس بیان میں آیا ہے کہ جمعہ کی صبح بیت المقدس کے اطراف کے علاقوں میں بڑی تعداد میں صیہونی پولیس اہلکار تعینات کر دیئے جائیں گے- یہ فیصلہ ایسے عالم میں کیا گیا ہے کہ بیت المقدس گذشتہ ہفتے سے ہی صیہونیوں کے اشتعال انگیز اقدامات اور پے در پے حملوں کی زد پر ہے اور صیہونی کابینہ نے فلسطینی نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کرنے کی اجازت دے دی ہے- گذشتہ ہفتے کے شروع میں ہی مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں میں سو سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے-