داعش کا اپنے سرکردہ افراد کو الرمادی سے نکل جانے کا حکم
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i198478-داعش_کا_اپنے_سرکردہ_افراد_کو_الرمادی_سے_نکل_جانے_کا_حکم
دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے سرکردہ افراد کو حکم دیا ہے کہ وہ عراق کے مغربی شہر الرمادی سے نکل جائیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۴:۰۹ Asia/Tehran
  • داعش کا اپنے سرکردہ افراد کو الرمادی سے نکل جانے کا حکم
    داعش کا اپنے سرکردہ افراد کو الرمادی سے نکل جانے کا حکم

دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے سرکردہ افراد کو حکم دیا ہے کہ وہ عراق کے مغربی شہر الرمادی سے نکل جائیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ داعش نے اپنے سرکردہ افراد کو حکم دیا ہے کہ وہ عراق کے شہر الرمادی سے نکل کر شام چلے جائیں-

اس رپورٹ کے مطابق داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے یہ حکم عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر مسلسل ہوائی حملوں اور داعش کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے فوج کی کارروائی کے پیش نظر دیا ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کے اکثر سرکردہ افراد کا تعلق ان مغربی ملکوں سے ہے کہ جن کا مسلح کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انواع و اقسام کے ہتھیار اور گولہ بارود تیار کرنے میں بنیادی کردار ہے-