شام: دہشت گردانہ حملے، کئی شہری جاں بحق اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i198707-شام_دہشت_گردانہ_حملے_کئی_شہری_جاں_بحق_اور_زخمی
شام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • شام: دہشت گردانہ حملے، کئی شہری جاں بحق اور زخمی

شام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دمشق کے مضافات میں واقع ایک گاؤں حرفا میں جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ شام کے وسطی شہر حمص میں بھی ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس میں دو عام شہری زخمی ہوگئے۔ ادھر شامی فوج نے صوبہ دمشق کے ایک علاقے جوبر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا ہے۔ شامی فوج اور رضاکار فورس نے قنیطرہ کے مضافات میں واقع اوفانیا اور طرنجہ علاقوں میں مسلح دہشت گردوں کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کی کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ دریں اثنا ایک شامی رکن پارلیمنٹ ہناء السید نے اسرائیل میں زخمی دہشت گردوں کا علاج کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل ملت شام کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں کھلم کھلا شریک ہے۔