روس کے ہوائی حملوں میں داعش کو نشانہ بنانے کی تصدیق
Oct ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
-
روس کے ہوائی حملوں میں داعش کو نشانہ بنانے کی تصدیق
امریکی فوج کی خفیہ ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ روس کے ہوائی حملوں میں شامی حکومت کے مخالفین کے ٹھکانوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔
امریکی فوج کی خفیہ ایجنسی کے نائب سربراہ جنرل رابرٹ اوٹو نے کہاکہ روس کے جنگی طیاروں نے شامی حکومت کے مخالفین کو نشانہ نہیں بنایا ہے - اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ روس کےجنگی طیاروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نہیں بلکہ شامی حکومت کے مخالفین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے -دوسری جانب روسی حکام نے امریکی حکام کے متضادبیانات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شام میں داعش جبہہ النصرہ اور دیگر سبھی دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔