عراق: دہشت گردوں کو زبردست نقصان کا سامنا
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200207-عراق_دہشت_گردوں_کو_زبردست_نقصان_کا_سامنا
عراق میں فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے آپریشن میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • عراق: دہشت گردوں کو زبردست نقصان کا سامنا

عراق میں فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے آپریشن میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

العراقیہ کے مطابق بدھ کو صوبہ الانبار کے مرکزی شہر الرمادی کے نزدیک ایک آپریشن میں داعش کے کم سے کم اٹھائیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔اس رپورٹ کے مطابق الرمادی سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے الحصیبہ میں بھی داعش کے کم سےکم بارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اسی کے ساتھ عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی الرمادی کے مضافات میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

عراقی فضائیہ کے طیاروں نے صوبہ صلا ح الدین میں بھی مقدس شہر سامرا کے نزدیک داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عراقی فضائیہ کے اس حملے میں داعش کے کئی سینئر دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے میں داعش کے دس سے زائد کار بموں کو بھی تبادہ کردیا گیا ہے۔