مصر: پولیس مرکز کے قریب کار بم کا دھماکہ، متعدد ہلاک
Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
مصر میں ایک پولیس مرکز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع بتایا ہے کہ یہ ایک کار بم دھماکہ تھا جس کے ذریعے شمالی صحرائے سینا کے علاقے العریش کے پولیس مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ بارود سے لدی کار کو مذکورہ پولیس مرکز کے قریب پارک کیا گیا تھا۔
اس حملے میں دس مصری پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ عام شہریوں سمیت دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے موصولہ خبروں میں بتایا گیا تھا کہ اس حملے میں صرف تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مصری حکام نے اس بار ے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔