یمن میں غذائی قلت کی بابت سخت انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200211-یمن_میں_غذائی_قلت_کی_بابت_سخت_انتباہ
اقوام متحدہ نےمسلط کردہ جنگ سے تباہ حال یمن میں شدیدغذائی قلت سے پیدا ہونےوالے بحران کی بابت خبردار کیاہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • یمن میں غذائی قلت کی بابت سخت انتباہ

اقوام متحدہ نےمسلط کردہ جنگ سے تباہ حال یمن میں شدیدغذائی قلت سے پیدا ہونےوالے بحران کی بابت خبردار کیاہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ خوراک کے عالمی ادارے فائو نے یمن میں شدیدغذائی قلت کے باعث انسانی المیہ رونما ہونے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے - اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کے بائیس صوبوں میں سےدس صوبوں میں عوام کے پاس غذائی اشیا ختم ہوچکی ہیں اور اب وہ بھوک اور فاقے کی صورتحال سے دوچار ہورہے ہیں - اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن نے دوجاریک نے کہا کہ یمن ان ملکوں میں سے ایک ہے جہاں بچوں میں غذائیت کی قلت سب سے زیادہ ہے اور ہرپانچ آدمی میں سے ایک شخص کےپاس کھانے کو خوراک نہیں ہے - انہوں نے یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے پر زوردیا تاکہ یمن کے ضرورت مند عوام کو انسان دوستانہ امداد پہنچائی جاسکے-

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہاکہ گذشتہ چھبیس مارچ سے سعودی عرب اور اس کےا تحادیوں کے حملوں کی وجہ سے خوراک کا عالمی ادارہ تعز کے راستے صنعا تک غذائی اشیا نہیں پہنچا پارہا ہے - دو سری جانب یمن کے مستعفی ہونےوالے انسانی حقوق کے وزیر عزالدین الاصبحی نے یمن میں ایک انسانی المیہ رونما ہونے کی بابت خبردار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ یمنی عوام کی حمایت کریں اور انہیں غذائی اور طبی امداد فوری طور پر فراہم کریں۔