شام کے صدر نے پیرس دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کی ہے
Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
شام کے صدر نے پیرس دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے فرانس کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے
شام کے صدر نے دمشق میں ایک فرانسیسی وفد سے ملاقات میں پیرس کے دہشت گردانہ واقعات میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر گہرے افسوس کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس نے ایک ایسے حادثے کا سامنا کیا ہے جس کا شام گذشتہ پانچ برسوں سے سامانا کرتا چلا آ رہا ہے - شام کے صدر بشاراسد نے اس ملاقات میں پیرس حادثے اور شام کے گذشتہ پانچ برسوں کے دہشت گردانہ حادثوں کا موازنہ کیا - واضح رہے کہ فرانس کی ایک سیاسی جماعت اور دانشوروں اور میڈیا کے نمائںدوں پر مشتمل ایک وفد اس وقت شام کے دورے پر ہے -لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ دشمنوں اور تکفیری دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے