شامی فوج کی پیشقدمی، ایک اور علاقہ آزاد
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200567-شامی_فوج_کی_پیشقدمی_ایک_اور_علاقہ_آزاد
شام میں حلب کے جنوبی مضافات میں ایک اور علاقہ داعش سے آزاد کرالیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی پیشقدمی، ایک اور علاقہ آزاد

شام میں حلب کے جنوبی مضافات میں ایک اور علاقہ داعش سے آزاد کرالیا گیا۔

پریس ٹی وی نے شامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ شام کی فوج نے حزب اللہ اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کے تعاون سے حلب کے مضافات میں ایک اہم علاقہ البرنہ داعش سے آزاد کرالیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ آپریشن میں حلب کے جنوب مغرب میں واقع متعدد دیہات بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئےہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ شام کے فوجیوں اور عوامی رضاکار دستوں نے تل باجر، تل مریودہ، اور خربۃ الکوسا نامی علاقے بھی دہشت گردوں سے پاک کردیئے ہیں۔ اس آپریشن میں دہشت گردوں کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام کی فوج اس سے پہلے شہر الجاضر اور اور تل العیس کے اطراف کے علاقے بھی دہشت گردوں سے آزاد کراچکی ہے۔