شامی فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
Dec ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
شام کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شامی فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور فلسطینی جانبازوں نے دمشق کے مضافات میں واقع یرموک کیمپ کے شمال میں جبہۃ النصرہ گروہ کے دہشت گردوں کی ایک تعداد کو ہلاک کردیا۔شامی فوج نے جنوبی شہر درعا کے مضافات میں واقع ایک گاؤں میں بھی دہشت گردوں پر حملہ کرکے ان کو بھاری جاری نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ درعا کے شمال میں گاؤں زمرین میں دہشت گردوں کے ایک ٹینک کو بھی تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔