صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت
Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
القدس نیٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے پیر کی صبح مشرقی بیت لحم کے علاقے میں ایک فلسطینی کو بلاجواز گولیا ں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے علاقے سے متعدد فلسطینیوں کو اغوا بھی کرلیا۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یکم اکتوبر سے صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف تحریک جاری ہے جسے تحریک انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا گیا ہے۔ مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں کے ردعمل میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک سو ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔