اسد
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i218755-اسد
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ وہ ملک کے بحران کے سیاسی حل کے لئے جنیوا مذاکرات جاری رکھیں گے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ وہ ملک کے بحران کے سیاسی حل کے لئے جنیوا مذاکرات جاری رکھیں گے

شام کے صدر نے روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی سے اپنےانٹرویو میں کہاکہ شامی حکومت ملک کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے جنیوا مذاکرات کے اگلے دور میں بھی شرکت کرے گی - صدر بشار اسد نے شام میں جنگ کے نتیجے میں ہونے والی تباہیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے ملک کی بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں اور مالی لحاظ سے ملک کو دوسو ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے جبکہ ملک کی تعمیر نومیں کافی وقت لگےگا - شام سےمتعلق پہلے بین الاقوامی مذاکرات کا پہلا دورگذشتہ پندرہ مارچ کو شروع ہوا تھا جو چوبیس مارچ کو ختم ہوگیا -کہا جارہاہے کہ دس روز کے وقفے کے بعد مذاکرات کا اگلادور پھر شروع ہوگا اور تیسرے دور سے قبل بھی مذاکرات میں ایک وقفہ لیا جائے گا - مذاکرات کے آغازسے قبل ستائیس فروری سے شام میں جنگ بندی بھی نافذہے