عراق میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i220459-عراق_میں_دسیوں_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
شمالی اور مغربی عراق میں فوج اور رضاکار فورسز کی کارروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran
  • عراق میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شمالی اور مغربی عراق میں فوج اور رضاکار فورسز کی کارروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے-

عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنیچر کی شام موصل کے الشرقاط علاقے میں داعش دہشت گردوں کے اکٹھا ہونے کی جگہ پر فوج کے حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ شہر موصل کے جنوب میں داعش کے ایک سرغنہ سمیت اس گروہ کے متعدد دہشت گرد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے ہیں-

عراقی فوج نے چوبیس مارچ سے صوبہ نینوا کو پوری طرح سے آزاد کرانے کے لئے عوامی رضاکار فورس کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے-

اس وقت موصل کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور داعش دہشت گردوں کے درمیاں شدید جنگ ہو رہی ہے-

عراقی فوج کے مطابق صوبہ الانبار کے مختلف علاقوں بالخصوص ہیت اور فلوجہ میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے حملوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- ان حملوں میں دہشت گردوں کے بہت سے ہتھیار تباہ کر دیے گئے ہیں-

عراقی فوجی کمانڈروں کے مطابق الانبار آپریشن میں فوج کے مقابلے پر آنے والے داعش دہشت گرد ، پے در پے شکست کے بعد ، شام کی سرحدوں کی جانب بھاگ رہے ہیں-

گذشتہ ہفتوں میں دہشت گردوں کے قبضے سے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی اور شہر ہیت کی آزادی، مغربی محاذ پر عراقی فوج کی بہت بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے-