شامی فوج کا جنوبی حلب میں آپریشن
Aug ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
-
دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی شہر حلب میں جاری ہے۔
شام کی فوج نے روسی لڑاکا طیاروں کی مدد سے جنوبی حلب میں وسیع حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق حلب میں جنگ جاری ہے اور شام کی فوج نے روسی لڑاکا طیاروں کی مدد سے الراموسہ نامی علاقے اور کیڈٹ کالجوں کے اطراف میں دہشت گرد جیش الفتح اتحاد کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب حلب شہر کے جنوب مغربی مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے بھی زمینی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء بعض دہشت گرد الراموسہ نامی علاقے کے قریب واقع سیمنٹ کے کارخانے کے مضافات میں بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ شام کی سیکورٹی فورسز نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے ان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔