شام میں داعش کے ہولناک جرائم
-
شام میں داعش کے وحشیانہ جرائم جاری ہیں۔
داعش دہشت گرد گروہ نے کئی شامی نوجوانوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کر دیا ہے۔
داعش دہشت گرد گروہ نے مشرقی شام کے دیرالزور علاقے میں انیس نوجوانوں کو وحشیانہ طریقے سے جانوروں کی مانند ذبح کرکے تصویریں، سوشل میڈیا پر ڈال دی ہیں- منظرعام پر آنے والی ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ داعش دہشت گرد کس طرح ان شامی نوجوانوں کو مذبح میں لے جا کر ذبح کررہے ہیں- اس ویڈیو میں داعش دہشت گرد سفید کپڑوں میں نظر آرہے ہیں- ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ داعش دہشت گرد شامی نوجوانوں کو پانی کے نل کے نیچے لے جاتے ہیں اور جس طرح جانوروں کو ذبح کے وقت پانی پلایا جاتا ہے، اسی طرح نوجوانوں کو پانی پلانے کی کوشش کرتے ہیں- کچھ دوسرے داعشی دہشت گرد شامی نوجوانوں کو قتل کرنے کے لئے ایک دوسرا طریقہ اختیار کرتے ہوئے پہلے انھیں مذبح میں لٹکا دیتے ہیں جس طرح جانوروں کی کھال اتارنے کے لئے لٹکایا جاتا ہے اور پھر ان کے سرقلم کرنے کے بعد ان کی کٹی ہوئی گردنوں پر فورس کے ساتھ پانی ڈالا جاتا ہے-