علاقے میں داعش کی تشکیل کا ذمہ دار امریکہ ہے: مقتدی صدر
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i249901-علاقے_میں_داعش_کی_تشکیل_کا_ذمہ_دار_امریکہ_ہے_مقتدی_صدر
عراق کے صدر گروہ کے رہنما مقتدی صدر نے امریکہ کو داعش دہشت گرد گروہ کا بانی قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • عراق کے صدر گروہ کے رہنما، مقتدی صدر
    عراق کے صدر گروہ کے رہنما، مقتدی صدر

عراق کے صدر گروہ کے رہنما مقتدی صدر نے امریکہ کو داعش دہشت گرد گروہ کا بانی قرار دیا ہے۔

السومریہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، مقتدی صدر نے جمعے کو داعش دہشت گرد گروہ کے سلسلے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جان برنن کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکیوں نے داعش کو جنم دیا ہے- مقتدی صدر نے کہا کہ عراقی، علاقے میں امریکی منصوبوں کا مقابلہ کریں گے- امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے ابھی حال ہی میں داعش دہشت گرد گروہ کے بارے میں کہا ہے کہ داعش، طویل عرصے تک عراق اور شام میں باقی رہیں گے-