بحرینی شیعوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات میں شدت
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i251461-بحرینی_شیعوں_کے_خلاف_آل_خلیفہ_حکومت_کے_ظالمانہ_اقدامات_میں_شدت
آل خلیفہ کے کارندوں نے بحرین میں ماہ محرم کے اسلامی اور عاشورائی شعائر کی بے حرمتی کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  •  آل خلیفہ کے کارندوں نے ایام عزاداری سیدالشہداء علیہ السلام کی آمد کے موقع پر، ماہ محرم کی مناسبت سے لگائے گئے علموں اور بینروں کو اکھاڑ پھینکا۔
    آل خلیفہ کے کارندوں نے ایام عزاداری سیدالشہداء علیہ السلام کی آمد کے موقع پر، ماہ محرم کی مناسبت سے لگائے گئے علموں اور بینروں کو اکھاڑ پھینکا۔

آل خلیفہ کے کارندوں نے بحرین میں ماہ محرم کے اسلامی اور عاشورائی شعائر کی بے حرمتی کی ہے-

منامہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے ایام عزاداری سیدالشہداء علیہ السلام کی آمد کے موقع پر، ماہ محرم کی مناسبت سے لگائے گئے علموں اور بینروں کو اکھاڑ پھینکا اور عزاداروں پر حملہ بھی کیا -

در ایں اثنا بحرین کے انسانی حقوق کی تنظیم  نے بحرینی فوجیوں کے اس اقدام پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ آل خلیفہ کے اس طرح کے اقدامات بحرینی شیعوں کے مقدسات پر حملہ اور انسانی حقوق نیز مذہبی و دینی آزادی کی خلاف ورزی ہے-

آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام خاص طور سے اس ملک کے شیعوں سے مقابلے کے لئے ، ہمیشہ عوام کو سرکوب کرنے کے ساتھ ہی اپنے فیصلے ان پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے تاہم عوام نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے-