امریکہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر پاکستان کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i199483-امریکہ_کے_ساتھ_تعلقات_کے_فروغ_پر_پاکستان_کی_تاکید
پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکہ کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۶:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف
    پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکہ کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر کہا ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات، مزید فروغ پائیں گے۔

وزیر اعظم پاکستان نے پیر کے روز تین روزہ دورہ امریکہ کے لئے روانہ ہوتے وقت  کہا کہ اپنے اس دورے میں وہ مختلف امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ   دو ہزار تیرہ میں برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا یہ دوسرا سرکاری دورہ امریکہ شمار ہوتا ہے۔