پاکستان: جیش محمد کے سربراہ کو حراست میں لے لیا گیا
Jan ۱۳, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولوی مسعود اظہر اوراس کے بھائی مولوی عبد الرئوف کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ اور اس کے بھائی کو قانونی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ان ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ حملہ کے حوالے سے پاکستان میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولوی مسعود اظہر اور اس کے بھائی مولوی عبد الرئوف سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
قبل ازیں پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کی تحقیقات کے نتیجے میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے متعدد افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی تھی۔ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں جیش محمد کے دفاتر سیل کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔