May ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران و ترکمانستان کے درمیان ریلوے سے تجارت میں توسیع پر اتفاق

ایران اور ترکمانستان کے درمیان ریلوے لائن کے ذریعے سامان کی ٹرانزٹ کی گنجائش بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ریلوے کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ دونوں ملکوں نے ٹرین کے ذریعے سامان کی منتقل اور ٹرانزٹ کی گنجائش بڑھا کر سالانہ چالیس لاکھ ٹن تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ایران اور ترکمانستان کے اٹھارھویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور ترکمانستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اٹھارواں اجلاس سترہ سے بیس مئی تک تہران میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں تہران اور عشق آباد کے درمیان تجارت کی سطح دو ہزار اٹھائیس تک تین ارب ڈالر کی سطح تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس