کشمیر میں ہندوستانی اقدامات پر پاکستان کا اظہار تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i237055-کشمیر_میں_ہندوستانی_اقدامات_پر_پاکستان_کا_اظہار_تشویش
پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عوام کے خلاف سیکورٹی فورس کے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہندوستانی اقدامات پر پاکستان کا اظہار تشویش

پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عوام کے خلاف سیکورٹی فورس کے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سرتاج عزیز نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل کے چیئرمین، اسلامی کانفرنس تنظیم کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کو الگ الگ خطوط بھی روانہ کیے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطوط میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں کشمیری عوام کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی اداروں کے سربراہوں کے نام سرتاج عزیز کے خط میں آیا ہے کہ ہندوستانی سیکورٹی اہلکار انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرخاموش نہ رہیں۔