پاکستان: لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے ایک رہنما پر حملہ، متعدد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i245458-پاکستان_لوئر_دیر_میں_جماعت_اسلامی_کے_ایک_رہنما_پر_حملہ_متعدد_ہلاک
پاکستان کے قبائلی علاقے لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما پر قاتلانہ حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے ایک رہنما پر حملہ، متعدد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما پر قاتلانہ حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے-

لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے ضلعی صدر شاد نواز خان پر قاتلانہ ہوا ہے- اس حملے میں شاد نواز خان بال بال بچ گئے جبکہ دو پولیس اہلکار اور ایک بچہ ہلاک ہو گیا- پولیس کے مطابق رباط میں جماعت اسلامی کے رہنما اور ڈسٹرکٹ کونسل لوئر دیر کے ممبر شاد نواز خان پر قاتلانہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے گھر سے بازار جا رہے تھے- پولیس کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنما گاڑی میں سوار تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے دو حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی البتہ اس حملے میں شاد نواز خان محفوظ رہے تاہم فائرنگ میں دو پولیس اہلکار اور ایک بچہ ہلاک ہو گیا- خبروں میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور گرفتار کر لیا گیا اور دوسرے نے دریائے پنجگوڑہ میں چھلانگ لگا دی- پولیس کا کہنا ہے کہ چھلانگ لگانے والے ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے-