پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i301511-پاکستان_میں_امریکی_ڈرون_حملوں_میں_اضافہ
پاکستان میں امریکہ کے ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بیس تک پہنچ گئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ

پاکستان میں امریکہ کے ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بیس تک پہنچ گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ڈرون طیاروں نے پیر کی رات صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر مقام پیشاور کے قریب واقع کرم ایجنسی کے شیعہ نشین علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بیس عام شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے-

اس سے پہلے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں موصول ہوئی تھیں- پاکستان کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی نئی اسٹریٹیجی کے اعلان کے بعد کرم ایجنسی پر یہ امریکہ کا دوسرا حملہ ہے-

امریکہ کے ڈرون طیاروں نے ستمبر کے مہینے میں بھی کرم ایجنسی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے-

پاکستانی حکام اس طرح کے حملوں کو پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت، اور قومی اقتداراعلی و ارضی سالمیت کے منافی سمجھتے ہیں-