دہشت گرد گروہ جماعت الاحرار کا سرغنہ ہلاک
دہشت گرد گروہ جماعت الاحرار کا سرغنہ خالد عمر خراسانی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
پاکستانی میڈيا نے خبردی ہے کہ مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد خالد عمرخراسانی منگل کو پاکستان اور افغانستان کی سرحدپر کئے گئے ڈرون حملے میں ہلاک ہوا تھا۔
پاکستانی میڈيا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خالد عمر خراسانی کالعدم تحریک طالبان کا اہم رکن اور جماعت الاحرار کا سرغنہ تھا۔
پاکستانی میڈيا نے یہ بھی خبردی ہےکہ خالد عمر خراسانی کی جگہ عمر عثمان کو دہشت گرد گروہ جماعت الاحرار کانیا سرغنہ مقرر کیا گيا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے آرمی پبلک اسکول حملے کے ماسٹر مائنڈ عمرمنصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
سولہ دسمبر دوہزار چودہ کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پردہشت گردوں نے حملہ کرکے ایک سو بتیس بچوں سمیت ایک سو چوالیس افراد کو جاں بحق کردیا تھا۔