پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف افغانستان کی مہم کی قدردانی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i301593-پاکستان_کی_جانب_سے_دہشت_گردی_کے_خلاف_افغانستان_کی_مہم_کی_قدردانی
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف افغانستان کی مہم کی قدردانی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف افغانستان کی مہم کی قدردانی

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف افغانستان کی مہم کی قدردانی کی ہے۔

پاکستان کے میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں دہشت گردی کو افغانستان اور پاکستان کے لئے مشترکہ خطرہ قرار دیا اور کہا کہ افغان فوج، اپنے ملک میں دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہے اور اس کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں منگل کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے، جن میں دسیوں افراد جان بحق و زخمی ہوگئے تھے، ان دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
پاکستان کی فوج کے سربراہ نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے تعاون کے نتیجے میں علاقے میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔