سعودی بادشاہ سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i304625-سعودی_بادشاہ_سے_پاکستانی_وزیراعظم_کی_ملاقات
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ریاض میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی بادشاہ سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ریاض میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔

ریاض سے موصولہ خبروں کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نے اس ملاقات میں اہم دوطرفہ علاقائی مسائل اور شام اور عراق میں داعش کی شکست پر، کہ جس کے نتیجے میں سعودی عرب بری طرح سے چراغ پا بھی ہے، بات چیت کی-

پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، یمن کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں قائم کئے گئے نام نہاد فوجی اتحاد کے ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس اور سعودی عرب اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز کے موقع پر ریاض گئے ہیں-

شاہد خاقان عباسی نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ہے-

پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ اس دورے میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے وزرائے دفاع و خارجہ نیز آئی ایس آئی کے سربراہ بھی شامل ہیں-

سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے بعض ملکوں کے ساتھ مل کر یمن پر جارحیت شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی بنیادی شہری تنصیبات بھی تباہ ہو چکی ہیں-