امریکہ الزام تراشی کے بجائے حقائق پر توجہ دے، پاکستان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i311115-امریکہ_الزام_تراشی_کے_بجائے_حقائق_پر_توجہ_دے_پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکہ الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجوں پرتوجہ دے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ الزام تراشی کے بجائے حقائق پر توجہ دے، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکہ الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجوں پرتوجہ دے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر تصور کرنے والے حقائق کاجائزہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی، منشیات سے آمدن، دہشت گردوں کوبیرونی مدد کی ضرورت ہی نہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب  کا کہنا تھا کہ سترہ سال کی تاریخ بتاتی ہے کہ افغانستان میں طاقت سےکام نہیں چلےگا۔