پاکستان کے نگراں وزیر اعظم آج حلف اٹھائیں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i327240-پاکستان_کے_نگراں_وزیر_اعظم_آج_حلف_اٹھائیں_گے
پاکستان کے سابق چیف جسٹس ناصر الملک آج نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۴:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے نگراں وزیر اعظم آج حلف اٹھائیں گے

پاکستان کے سابق چیف جسٹس ناصر الملک آج نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس (ر) ناصر الملک آج نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد وہ اپنی کابینہ تشکیل دیں گے، حلف برداری کی تقریب 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی جس میں صدر ممنون حسین، ناصر الملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔

نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا اور سابق وزیراعظم اپنے اسٹاف سے الوداعی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں دوسری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد گزشتہ رات ختم ہوگئی تھی جس کے ساتھ ہی قومی وصوبائی اسمبلیاں اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہیں۔