قطر کا ایک وفد تہران پہنچ گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458330-قطر_کا_ایک_وفد_تہران_پہنچ_گیا
قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لیے تہران پہنچا ہے۔
(last modified 2026-10-30T13:52:33+00:00 )
Oct ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • قطر کا ایک وفد تہران پہنچ گیا

قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لیے تہران پہنچا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹکے مطابق قطر کا ایک وفد اسلامی جمہوریۂ ایران کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت اور مشاورت کے لیے جمعہ کی صبح تہران پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق قطر کا وفد، جس کی سربراہی قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے سینئر مشیر کر رہے ہیں، جمعہ 30 اکتوبر کو اسلامی جمہوریۂ ایران کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات اور گفتگو کے لیے تہران پہنچا۔

ایران کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ان ملاقاتوں میں ایران اور قطر کے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال پر بھی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel