پاکستان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i328482-پاکستان_میں_کاغذات_نامزدگی_جمع_کرانے_کی_آخری_تاریخ
کاغذات نامزدگی کے امیدوارآج شام تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ

کاغذات نامزدگی کے امیدوارآج شام تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک بھرمیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روزہے، امیدوارآج شام 4 بجے تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرسے 10 ہزارسے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ کاغذات نامزدگی کی تعداد 11 ہزارسے تجاوزکرنے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام امیدواروں کے نام جانچ پڑتال کیلئے نیب، ایف بی آر اوراسٹیٹ بینک کوبھجوادئیےہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پارلیمانی انتخابات 25 جولائی کو ہو رہے ہیں۔