صیہونی حکومت پاکستان کی سب سے بڑی دشمن
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i345441-صیہونی_حکومت_پاکستان_کی_سب_سے_بڑی_دشمن
پاکستان کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان کا نمبر ایک دشمن ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت پاکستان کی سب سے بڑی دشمن

پاکستان کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان کا نمبر ایک دشمن ہے۔

انھوں نے پاکستان کی سینیٹ کے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔

علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کی عمران خان حکومت، اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کے کسی مسئلے پر غور نہیں کر رہی ہے اور وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کئے جانے کے مسئلے پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔