شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i346994-شہباز_شریف_کا_نام_ای_سی_ایل_سے_خارج
پاکستان کے حزب اختلاف کے رہنما اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے غیر ملکی سفر سے پابندی ہٹادی گئی ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج

پاکستان کے حزب اختلاف کے رہنما اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے غیر ملکی سفر سے پابندی ہٹادی گئی ہے ۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل لسٹ سے خارج کرنے کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ پنجاب کے حکم پر جاری کیا گیا ہے۔پاکستان کے میڈیا ذرائع نے مسلم لیگ نون کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کے قریبی لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اپنی پوتی کی عیادت کے لیےچند روز میں لندن روانہ ہوں گے۔