پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم پر طالبان کی دھمکی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i352760-پاکستان_میں_پولیو_کے_خلاف_مہم_پر_طالبان_کی_دھمکی
پاکستان میں طالبان دہشت گرد گروہ نے دھمکی دی ہے کہ پولیو کے خلاف مہم شروع کرنے والوں کو جان سے مار دیا جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم پر طالبان کی دھمکی

پاکستان میں طالبان دہشت گرد گروہ نے دھمکی دی ہے کہ پولیو کے خلاف مہم شروع کرنے والوں کو جان سے مار دیا جائے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں طالبان نے پولیو کی دوا پلانے کا پروگرام شروع کرنے والوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان میں گھروں میں جاکر ڈراپ پلانے سے باز آجائیں ورنہ ان پر جان لیوا حملے کر دیئے جائیں گے۔طالبان نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ خواتین کو گھروں سے باہر نکلنے کا حق نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم میں سرگرم عمل افراد کو طالبان گروہ کی جانب سے بارہا دھمکی دی جاتی رہی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں اب بھی پولیو کے خلاف مہم جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔