پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم پر طالبان کی دھمکی
Aug ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
پاکستان میں طالبان دہشت گرد گروہ نے دھمکی دی ہے کہ پولیو کے خلاف مہم شروع کرنے والوں کو جان سے مار دیا جائے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں طالبان نے پولیو کی دوا پلانے کا پروگرام شروع کرنے والوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان میں گھروں میں جاکر ڈراپ پلانے سے باز آجائیں ورنہ ان پر جان لیوا حملے کر دیئے جائیں گے۔طالبان نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ خواتین کو گھروں سے باہر نکلنے کا حق نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم میں سرگرم عمل افراد کو طالبان گروہ کی جانب سے بارہا دھمکی دی جاتی رہی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں اب بھی پولیو کے خلاف مہم جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔