پاکستان کا اقوام متحدہ سے تحقیقاتی مشن کشمیر بھیجنے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i353036-پاکستان_کا_اقوام_متحدہ_سے_تحقیقاتی_مشن_کشمیر_بھیجنے_کا_مطالبہ
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ سے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کا اقوام متحدہ سے تحقیقاتی مشن کشمیر بھیجنے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ سے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترس کے نام اپنے ایک خط میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے ادارے کی تحقیقاتی ٹیم ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر روانہ کی جائے۔
اس سے پہلے پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں متعین ہندوستان کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کشمیر سے متعلق حکومت کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا تھا۔