پاکستان نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو ملک چھوڑنے کو کہہ دیا
Aug ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
پاکستان نے ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرکو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے
خبروں کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ ہم نئی دہلی میں اپنےہائی کمشنر کو واپس بلارہے ہیں اور ہندوستانی ہائی کمشنر کو واپس ان کے ملک بھیج رہے ہیں - شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تمام دوطرفہ معاملات کا از سر نو جائزہ لیاجائے گا اور پھر ان تعلقات کی سطح کو کم کریں گے - انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے متعلق ہندوستانی اقدام کے خلاف سلامتی کونسل میں بھی جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے-