ہندوستان کی طرف سے پانی چھوڑنے سے پاکستان میں سیلاب کا خطرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i353698-ہندوستان_کی_طرف_سے_پانی_چھوڑنے_سے_پاکستان_میں_سیلاب_کا_خطرہ
ہندوستان کی طرف سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کے بعد صوبہ پنجاب کی ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کے لئے کہہ دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی طرف سے پانی چھوڑنے سے پاکستان میں سیلاب کا خطرہ

ہندوستان کی طرف سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کے بعد صوبہ پنجاب کی ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کے لئے کہہ دیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پنجاب ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے اس خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبہ پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ہندوستان کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے شیڈول کے بغیر ہی دریاؤں میں پانی چھوڑدیا جس کی وجہ سے دریائے ستلج اور دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔ اسی لئے دریاؤں کے کنارے رہنے والی آبادی کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی سمت چلے جائیں۔ ہندوستان کی طرف سے دریاؤں کا پانی چھوڑے جانے سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔