پاکستان، افغانستان اور ہندوستان کی تجارت میں روکاوٹ نہیں بنے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i353972-پاکستان_افغانستان_اور_ہندوستان_کی_تجارت_میں_روکاوٹ_نہیں_بنے_گا
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ افغانستان کی تجارت میں روکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان، افغانستان اور ہندوستان کی تجارت میں روکاوٹ نہیں بنے گا

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ افغانستان کی تجارت میں روکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

 اسلام آباد میں افغان دانشوروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ  کشیدگی کے باوجود افغانستان اور ہندوستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں روکنے کا کوئی اردہ نہیں رکھتا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور ہندوستان کے درمیان تجارت میں کوئی روکاوٹ نہیں بنے گا اور نہ ہی افغان ٹرکوں کی رفت و آمد پر کوئی پابندی عائد کی جائے گی۔ 
 قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے، ہندوستان کے ساتھ تجارت معطل اور اس کے ملک کے سفیر کو بے دخل کردیا ہے۔
 پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اسلام آباد، افغان تاجروں کے لیے زمینی راستہ کھولنے سے متعلق کابل کی درخواستوں پر توجہ نہیں دے رہی۔