پاکستان کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i354186-پاکستان_کا_بیلسٹک_میزائل_کا_تجربہ
پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق غزنوی میزائل دوسو نوے کلومیٹر تک مار کرنے اور ہرقسم کے وارہیڈ  لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق میزائل کا یہ تجربہ ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کے پروگرام  کا حصہ ہے۔
 پاکستان نے میزائیل کا یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا ہے جب کشمیر کے معاملے پر، اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔ 
پاکستان اور ہندوستان کی فوجیں جنوبی ایشیا میں ایک دوسرے کی روایتی حریف سمجھی جاتی ہیں اور دونوں جانب سے تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد مختلف قسم کے میزائلوں کے تجربات کیے جاتے ہیں۔