پاکستان میں متعین غیر ملکی سفیروں کا ایل او سی کا دورہ
Oct ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
حکومت پاکستان نے چند غیر ملکی سفیروں کو ان علاقوں کا دورہ کرایا جہاں گزشتہ دنوں ہندوستانی فوج کے سربراہ نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بتایا ہے کہ چند ملکوں کے سفیروں کو ایل او سی کا دورہ کرایا گیا ہے جس کا مقصد انہیں حقیقی صورتحال سے آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ کرنے والے غیر ملکی سفیروں نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ ان علاقوں میں انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے سے متعلق ہندوستانی فوج کے سربراہ کا بیان بے بنیاد ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں ایسے کیمپ موجود ہی نہیں تھے کہ جنہیں نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ بیپن راوت نے اتوار کے روز دعوی کیا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں کے اندر قائم انتہا پسندوں کے تین ٹھکانوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا گیا ہے۔