عمران خان کی شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر کڑی نکتہ چینی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i357960-عمران_خان_کی_شہباز_شریف_اور_بلاول_بھٹو_پر_کڑی_نکتہ_چینی
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو ڈرامے باز اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لبرل کرپٹ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • عمران خان کی شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر کڑی نکتہ چینی

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو ڈرامے باز اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لبرل کرپٹ قرار دیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اپوزیشن جماعتوں پر سخت حملے کئے ۔ 
انہوں نے کہاکہ شو باز شریف کو بالی ووڈ میں ہونا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے بھائی کی صحت پر شہباز شریف نے خوب ڈرامے بازی کی۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمے دار عمران خان پر ہوگی میں، پوچھتا ہوں گزشتہ دس برس میں آٹھ سو سے زائد قیدی جیلوں میں مرے ،ان کی ذمے داری کس پر ہے؟
عمران خان نے کہا کہ میں نے بیس سال کرکٹ کے میدان میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا، مجھے ہار نا بھی آتا ہے اور ہار کر کھڑا ہونا اور جیتنا بھی آتاہے۔
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں کہا کہ بلاول لبرل نہیں بلکہ لبرل کرپٹ ہے۔ 
عمران خان کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ نہ لبرل ہیں، نہ کرپٹ ہیں اور نہ ہی منافق ہیں بلکہ ترقی پسند اور نظریاتی ہیں۔