پاکستان کے وزیراعظم کا ملک میں سیاحت کے فروغ کا عزم
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i358245-پاکستان_کے_وزیراعظم_کا_ملک_میں_سیاحت_کے_فروغ_کا_عزم
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملک میں سیاحت کے فروغ کا عزم کا ظاہر کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم کا ملک میں سیاحت کے فروغ کا عزم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملک میں سیاحت کے فروغ کا عزم کا ظاہر کیا ہے۔

کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاحتی ملک میں تبدیل کردیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زور دیا کہ پاکستان میں گرین چیمپیئن پروگرام میں ہر شہری کو شریک ہونا چاہیے۔ پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بتدریج ٹیکس دینا شروع کردیا ہے اور حکومت کے مالی وسائل بڑھ رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں کو مختلف ترقیاتی منصوبوں بشمول فضائی و ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے ملک کے دیگر شہروں خصوصاً لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔عمران خان نے درختوں کی بے تحاشہ کٹائی کو آلودگی کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس برس کے دوران شہر کے ستر فی صد درخت کاٹ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ چند سال کے اندر اندر ملک میں ماحولیاتی طور پر اچھی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔