سندھ میں طلبا یونینوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i358572-سندھ_میں_طلبا_یونینوں_پر_پابندی_ختم_کرنے_کا_اعلان
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلی نے صوبے میں طلبہ یونینوں کی سرگرمیوں پر ‏عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • سندھ میں طلبا یونینوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلی نے صوبے میں طلبہ یونینوں کی سرگرمیوں پر ‏عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طلبا یونینوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ایک قانون بنا کر کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے بتایا کہ سندھ اسمبلی طلبا یونینوں کی بحالی کے حوالے سے قرارداد پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔قابل ذکر ہے کہ انتیس نومبر کو اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر پاکستان بھر میں طلبا یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یکجہتی مارچ کے شرکا نے ملک میں طلبا یونینوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ادھر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ملک بھر میں طلبہ کے احتجاج کے بعد جامعات میں طلبہ یونینوں کی بحالی کا اشارہ دے دیا ہے۔