پاکستان کا کروز میزائل رعد ٹو کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i362230-پاکستان_کا_کروز_میزائل_رعد_ٹو_کا_تجربہ
پاکستان نے فضا سے مارکرنے والے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کا کروز میزائل رعد ٹو کا تجربہ

پاکستان نے فضا سے مارکرنے والے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی فوج نے منگل کو بتایا کہ اس نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے - پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزئل سمندر اور زمین میں چھے سوکلومیٹرکے فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔گذشتہ ایک مہینے کے دوران پاکستان نے یہ دوسرا میزائل تجربہ کیا ہے - پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اس تعلق سے بتایا کہ رعد ٹو کی رینج چھے سو کلومیٹر ہے اور یہ اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے- ان کا کہنا تھا کہ اس میزائل میں جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس کا نظام موجود ہے جس کی بنا پر یہ میزائل اپنے اہدف کو صحیح طریقے سے نشانہ بناسکتا ہے۔